سوال            (297)

کیا سونے اور چاندی کے ورق کھانے میں استعمال کیے جاسکتے ہیں ؟ اور اسی طرح سونے اور چاندی کے برتن کھانے پینے کے علاوہ دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں؟

جواب

سونے چاندی کے ورق اگر طبی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو بوقت ضرورت کھائے جا سکتے ہیں، کھانے میں حرمت کی دلیل تو موجود نہیں (واللہ اعلم)  البتہ دیگر استعمال کی صورت میں مردوں کے لئے کچھ مخصوص مقدار کی اجازت کے ساتھ منع ہے ، شیخ عبد الرحمن البراک نے مٹھائی پر لگے ہوئے سونے چاندی کے اوراق کو کھانا جائز قرار دیا ہے بشرطیکہ اسمیں مبالغہ و اسراف نہ ہو۔

[موقع الاسلام سؤال وجواب]

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ