سوال (4114)

کیا سید اگر مالی طور پر کمزور ہو تو اسے صدقہ دیا جا سکتا ہے؟

جواب

اگر وہ واقعتا سید (آل رسول) ہے تو اس کو صدقہ اور زکاۃ نہیں لگتی، وہ خوداری کا مظاہرہ کرے، اس کے رشتے دار بھی اس کو دوسرے طریقے سے سپورٹ کریں، ہر کام زکاۃ و صدقات سے کرنا اچھا عمل نہیں ہے، اس کو ہدیہ اور تحفے وغیرہ دیے جائیں۔ باقی اگر کوئی صورت نہ بنے، پھر تو یہ بندہ مجبور ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سوال: ایک سید خاندان کا بندہ ہے، جس کے مالی حالات کافی کمزور ہیں، کیا اسے صدقہ وغیرہ دے سکتے ہیں؟

جواب: لفظ سید بزرگی اور احترام کے لیے استعمال ہوتا ہے، ابھی والے سید آل رسول اور اہل بیت سے نہیں ہیں، اصل چیز آل رسول ہونا ہے، اہل بیت ہونا ہے، آل رسول اور اہل بیت پر صدقہ حرام ہے، شاہ اور سید مشھور ہوگئے ہیں، بس چانچ پڑتال کرنا چاہیے اگر کوئی واقع سید ہے تو اس کو صدقہ نہیں دینا چاہیے، اس کی کسی اور طریقے سے مدد کی جائے۔

عموماً یہ سوال کیا جاتا ہے کہ سید کو صدقہ دیا جا سکتا ہے یا نہیں، اگر واقعتاً آپ آل رسول کی عزت کرتے ہیں تو بغیر صدقہ کے آپ اس کی مدد کردیں، کیا بندہ اپنے بھائیوں کی مدد نہیں کرتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ