سوال 7397
امام صاحب ایک بات پوچھنی ہے کہ تہجد میں چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھ کر 12 رکعت پڑھ لیں یہ بہتر ہے یا بڑی بڑی سورتیں پڑھ کر چار یا چھ رکعتیں پڑھ لیں یہ بہتر ہے؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آٹھ رکعات مسنون عمل ہے۔ البتہ مسنون کے ساتھ ساتھ لمبا قیام بھی مطلوب ہے، مسنون ہے۔ اور رات کی نماز میں طول القنوت لمبے قیام کو ترجیح حاصل ہے۔ تو لمبا قیام کریں۔ رکعت میں اگر کمی آجائے تو گنجائش دی جاسکتی ہے۔ لمبا قیام مطلوب ہے، اور ساتھ ساتھ اگر آٹھ ہوجائے تو پھر کیا بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


