سوال (918)

شیخ ایک سوال ہے مجھے بہت عجیب وسوسے آتے ہیں ، اللہ تعالی کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی وسوسے آتے ہیں ، یہاں تک کہ اللہ تعالی کے گھر کے بارے میں بھی نماز پڑھنے کی کوشش کی لیکن بار بار عجیب سے پوسٹر سامنے آرہے ہیں ، میں سجدہ نہیں کر پا رہا ہوں ، روزے کے بارے میں بھی وسوسے آرہے ہیں ، عجیب کنڈیشن ہو گئی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا کروں ، کافی لوگوں نے دعائیں وغیرہ بھی بتائی ہیں لیکن کچھ فرق نہیں پڑ رہا ہے ، پہلے میں بہت بولتا تھا بہت زیادہ اب بالکل خاموش رہتا ہوں باتیں کرتے ٹائم ایسا لگتا ہے جیسے میں دل میں اللہ تعالی کو عجیب لفظ کہہ رہا ہوں استغفر اللہ

جواب

ہاں ، کبھی ایسے وسوسے اور خیالات آجاتے ہیں ، جب تک زبان تک نہ آئیں تو ان شاءاللہ کوئی مؤاخذہ نہیں ہے ، یہ ایمان ہی بات کرنے سے روکتا ہے ، الحمد للّٰہ ۔ باقی کسی سلفی راقی کو دیکھائیں ، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہتر ہوجائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

آپ کو ڈپریشن یا OCD ہے۔ اس کا طبی علاج کروائیں۔ ٹھیک ہو جائیں گے۔ سائیکو تھراپی سے بھی فائدہ ہوگا۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ