سوال (913)

کیا اس طرح کی قسم کھائی جا سکتی ہے کہ ” میں آئندہ کبھی گناہ نہیں کروں گا” کیونکہ “کل بنی آدم خطاؤن” کے تحت تو بلآخر یہ قسم کہیں نہ کہیں ٹوٹ ہی جائے گی ؟

جواب

المغنی میں ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں اختلاف ہے۔
(1) : یہ مندوب ہے یہ قول ہمارے اصحاب(حنابلہ) اور شافعیوں کا ہے۔
(2) : یہ جائز نہیں ہے کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ اور نبی علیہ السلام نے اس کی ترغیب نہیں دلائی
مسلمان کے لئے بہتر ہے کہ وہ ایسی قسم نہ اٹھائے اور گناہوں سے بچنے اور اطاعت بجا لانے کی پوری کوشش کرے۔
رہا معاملہ اگر وہ قسم اٹھا لے تو کفارہ ادا کرے گا۔
[المغنی ابن قدامہ،البنایہ شرح الھدایہ وغیرہ] د
نیز ابن باز رحمہ اللہ کا فتاوی اور ابن العثیمین کا سلسلہ نور علی الدرب ملاحظہ فرمائیں
واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ