سوال (1011)

ایک سرکاری ملازم ریٹائر ہو گیا ہے ، لیکن اس کی پینشن کی مد میں پیسے بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں ، جس کا منافع سود کی شکل میں ملتا ہے ، جبکہ وہ لینا نہیں چاہتا اس صورت میں وہ کیا کرے گا ؟

جواب

اس شخص کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنا اکاونٹ کرنٹ کروا لے ، اس میں کوئی کٹوتی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی سود ملتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اکاؤنٹ کیسا بھی ہو اس میں حرام شروط پر عہد و اتفاق ہوتا ہے۔اگرچہ فی الواقع آدمی اس میں واقع نہ ہو ، شیخ وصی اللہ عباس حفظہ اللہ کہتے ہیں کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ

فتوی ہمیشہ ایسا دینا چاہیے جو زمینی حقائق سے مطابقت رکھتا ہو اور قابل عمل ہو۔ دور حاضر میں بالعموم بینک کے لین دین اور اکاؤنٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے ۔ بلاشبہ بینک کا لین دین دینی حوالے سے خطرے سے خالی نہیں ہے ۔ با دل ناخواستہ اسے قبول کرنا پڑتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ