سوال (3393)
کیا کوئی عورت بیٹی اور داماد کے ساتھ عمرہ کرنے جا سکتی ہے، کیا داماد اور ساس کا محرم رشتہ ہے؟
جواب
جی ہاں! داماد اگر سگا ہے، تو یہ محرم رشتہ ہے، اورساتھ بیٹی بھی موجود ہے، یہ جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل:السلام علیکم شیخ محترم کیا ساس اپنے داماد کے ساتھ عمرہ کر سکتی ہے محرم بنا کے؟
جواب: وعلیکم السلام
محرم رشتہ ہے۔
عمرہ کر سکتی ہے۔
ساس داماد
بہو سسر
ابدی حرام ہو جاتے ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




