سوال (992)
ایک بندہ نیت کرتا ہے میں رمضان کے روزے رکھوں گا ، لیکن رمضان سے پہلے فوت ہوگیا تو اسے “انما الاعمال باالنیات” کے تحت اجر ملے گا ؟
جواب
اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے ، ملے گا یا نہیں ملے گا ، یہ فیصلہ نہ کریں ، بلکہ ہم اچھا گمان رکھیں ، اس کے نامہ اعمال کو ہمیں تو نہیں بتایا جائے گا اسی کو بتایا جائے گا ، ابھی یہ فیصلہ میدان حشر میں ہونا ہے ، یہ غیر ضروری بحث کیوں چھیڑی جا رہی ہے ، اس سے کیا ملے گا ، یا کشف کا راستہ اختیار کرے گا کہ جی کشف ہوگیا ہے ، میں سمجھتا ہوں ، غیر ضروری سوال ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ اتنی بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے ، اچھے ارادوں پر بعض اوقات کام نہ کرنے کے باوجود اجر مل جاتا ہے ، اس کا معاملہ اس کے رب کے حوالے ہے ، حسن ظن رکھیں کافی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ