سوال 7265

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عاشورہ کا روزہ ہے اگر عورت حیض کی حالت میں ہے تو کیا روزہ رکھ سکتی ہے یا مثلاً عورت کو حیض آیا ہے تو پہلے روزہ رکھے فجر کے بعد غسل کر لے کیا ٹھیک ہے یا غسل پہلے کرے بعد میں روزہ رکھے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلی صورت میں ایسی عورت پر روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔
نیت تھی تو رب العالمین نیت خالص ہونے پر اجر عطاء فرما دیں گے ۔
دوسری صورت میں وقت ہے تو پہلے غسل کر لے پھر سحری کھا لے بصورت دیگر روزہ نہیں رکھے گی۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ