سوال 7416

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
شیخ محترم کیا غیر محرم عورت کی میت والی چارپائی کو کندھا دے سکتا ہے؟ اور کیا غیر محرم عورت کی میت کو قبر میں اتار سکتا ہے؟
دلیل کے ساتھ جواب دے دیں جزاک اللہ خیرا

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں یہ جنازے کو اٹھا کے لے کر چلنا اور قبر میں اتارنا یہ مردوں ہی کی ذمہ داری ہے۔ اب اس میں محرم غیر محرم کی کوئی بحث نہیں ہے۔ ظاہر سی بات ہے وہ کفن میں لپٹی ہوئی ایک لاش ہے۔ اس کو نعوذ باللہ کسی نے کس نگاہ سے دیکھنا ہے اور کس نگاہ سے چھونا ہے کس انداز سے چھونا ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ 1500 سالہ اسلامی تاریخ اسی کا درس دیتی ہے منہج سلف کتاب و سنت کا ادلہ اسی پر دلالت کرتے ہیں۔ خود نبی علیہ الصلوۃ و السلام نے اسی طرح اس پر عمل کیا۔ کبھی نہیں کہا کہ یہ محارم آئیں گے آگے کندھا دینے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ