سوال (1005)
کیا تراویح کی طرح عام دنوں میں عشاء کے فوراً بعد قیام اللیل کیا جاسکتا ہے ؟
جواب
عام طور پر قیام اللیل کے تین اوقات بیان ہوتے ہیں ، ایک عشاء کے بعد ، اس سے بہتر آدھی رات کو اس سے بھی بہتر رات کا آخری حصہ ہے ، کسی ایک ٹائم پر دوام اختیار نہ کریں ، کبھی ایک ٹائم پر پڑھ لے اور کبھی دوسرے ٹائم پر عمل کر لیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی بالکل ، افضل آخری پہر میں ہے رمضان ہو یا غیر رمضان ہو ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ