سوال (4750)

ایک عورت کا شوہر فوت ہوگیا ہے، کیا سسر اب محرم رہے گا یا نہیں؟

جواب

عورت کے لیے سسر محرم ہے، شوہر کی وفات کے بعد بھی یہ محرم ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل: السلام علیکم! سسر اپنی بہو کے لیے کے محرم ہے یا غیر محرم؟ دونوں ایک ساتھ عمرے پر جا سکتے ہیں؟

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

سسر محرم ہے. فتنہ کا خدشہ نہیں تو سسر کے ساتھ سفر/حج/عمرہ پر جاسکتے ہیں۔ لاحرج

النور#31
اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِهِنَّ

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ