سوال (783)

مکتبہ شاملہ درکار ہے، کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ اور اس کے طریقہ استعمال واضح کر دیں۔ شکریہ

جواب

مکتبہ شاملہ انٹرنیٹ پر موجود ہے. شاملہ کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے.
https://shamela.ws/page/download
انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا اگر مشکل ہو تو آپ کو کسی ایسے ساتھی کو ڈھونڈنا ہو گا، جس کے کمپیوٹر میں شاملہ موجود ہو، وہاں سے کاپی کر لیں۔
جہاں تک استعمال کا طریقہ ہے، تو اس پر اردو عربی میں مختلف لوگوں نے ویڈیوز بنائی ہیں، یوٹیوب دیکھ لیں، وہاں پر موجود ہیں.
عربی میں سب سے بہترین ویڈیوز ایک سعودى محقق سعید بن ظافر آل برمان کی ہیں، جنہوں نے “مهارات المكتبة الشاملة” کے عنوان سے اس پر دس ویڈیوز بنائی ہیں۔
اسی طرح اردو میں بھی اس پر کئی ایک ٹیوٹوریلز موجود ہیں، جیسا کہ ہمارے ایک دوست یوسف صدیقی صاحب نے اس پر ویڈیوز بنائی ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ