سوال (819)

مسجد میں خواتین کا تراویح کی الگ جماعت قائم کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر اس سے کوئی انتظامی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے اور مردوں اور عورتوں کی آواز سے بھی خلل نہیں آتا ہے تو مسجد میں جماعت سے تراویح ادا کرلیں ۔ ممانعت کی کوئی وجہ تو نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اگر وہ اپنے پورشن میں ہیں اور امام صاحب کی آواز کا ٹکراؤ ا محسوس نہیں ہوتا ہے ، اور امام صاحب کی آواز اپنے پنڈال تک محدود ہے ، اور یہ نفلی عبادت ہے ، ہماری کئی مسجدوں میں تراویح کے لیے کئی کئی مصلے ہوتے ہیں ، جیسا کہ سیدنا امیر عمر کے دور سے پہلے ہوتا چلا آ رہا ہے ، آج بھی ایسے ہے ، خواتین اپنا حصہ بناسکتی ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ