آخرت کے دن پر ایمان رکھنا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے”۔

(صحیح البخاری:6018،صحیح مسلم:47)