نماز میں سلام کا جواب

يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ كَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریمﷺ جب نماز میں ہوتے اور صحابہ کرام آپ کو سلام کرتے تو آپ کیسے جواب دیتے تھے؟ تو بلال نے کہا: آپﷺ اپنے ہاتھ کے اشارہ سے جواب دیتے تھے۔

(سنن الترمذی: 368)