خوشی میں سجدہ شکر

إِذَا أَتَاهُ أَمْرٌ يَسُرُّهُ أَوْ بُشِّرَ بِهِ خَرَّ سَاجِدًا شُكْرًا لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ نبی کریمﷺ کوجب کوئی خوشی والا معاملہ پیش آتا تو آپ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ ریز ہو جاتے۔

(سنن ابن ماجہ: 1394،حسنہ الالبانی رحمہ اللہ)