رسول اللہ ﷺ کی اپنی نواسی سے محبت

ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی نواسی امامہ رضی اللہ عنہا کو اٹھا کے نماز پڑھ لیتے تھے، جب آپ کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے اور جب سجدہ کرتے تو اسے (زمین پر) بٹھا دیتے تھے۔

(بخاری: 516 مسلم: 543)