خوش کردینے والی بات
سیدنا انس بن مالک ؓسے روایت ہے، کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے قیامت کے متعلق پوچھا کہ وہ کب آئے گی؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تونے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: کچھ بھی نہیں، صرف اتنی بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
«أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ»
’’تو قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا جس سے تو محبت رکھتا ہے۔‘‘ سیدنا انس کا بیان ہے کہ ہم کسی بات سے اتنا خوش نہ ہوئے جس قدر نبی ﷺ کے اس ارشاد گرامی سے خوش ہوئے۔ ’’جس کو تو محبوب رکھتا ہے قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا۔‘‘ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نبی ﷺ حضرت ابو بکر ؓ اور حضرت عمر ؓ سے محبت رکھتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس محبت کی وجہ سے میں ان کے ساتھ ہوں گا اگرچہ میں نے ان جیسے عمل نہیں کیے‘‘۔
[صحیح البخاری: 3688]