دعائے نبوی کا مستحق جوڑا

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّى، وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ، فَإِنْ أَبَتْ,نَضَحَ فِي وَجْهِهَا الْمَاءَ، رَحِمَ اللَّهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ، وَأَيْقَظَتْ زَوْجَهَا، فَإِنْ أَبَى,نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ الْمَاءَ<.

” اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو رات کو اُٹھے اور نماز پڑھے اور اپنی بیوی کو بھی بیدار کرے، اگر وہ نہ اُٹھے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے، اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اُٹھ کر نماز پڑھے اور اپنے شوہر کو بھی جگائے، اگر وہ نہ اُٹھے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے”۔

(سنن ابو داؤد: 1308)