حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:
نبی کریم ﷺ نے صبح تک ایک ہی آیت بار بار پڑھتے ہوئے قیام فرمایا۔ آیت یہ ہے:

﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ سورة المائدۃ:118

”اگر تو ان کو سزا دے تو بے شک وہ تیرے ہی بندے ہیں اوراگر تو ان کو معاف فر دے تو بے شک تو ہی غالب ہے بڑی حکمت والا ہے۔‘‘

[سنن ابن ماجہ:1350]