رستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا

مسلمانوں کے راستے سےتکلیف دہ چیز کو ہٹا دو

أَبُو بَرْزَةَ قَالَ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ

حضرت ابوبرزہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتےہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیں جس سے میں نفع حاصل کروں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کرو۔‘‘

(صحیح مسلم: 2618)