رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ بیوی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا
عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ أَنَّ رَجُلًا نَالَ مِنْ عَائِشَةَ عِنْدَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فَقَالَ أَغْرِبْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا أَتُؤْذِي حَبِيبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عمروبن غالب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عیب جوئی کی تو انہوں نے فرمایا: ہٹ، مردود کمینے! کیا تو رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ کو اذیت پہنچا رہاہے؟۔
(سنن الترمذي : ٣٨٨٨)
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن صحیح اور حاکم نے شرطِ شیخین پر صحیح کہا ہے۔



