امام شافعی رحمہ اللہ (٢٠٤هـ) فرماتے ہیں:
’’بندے کی اصل خوبی تین عادات میں ہے: اپنی تنگدستی کو اس حد تک چھپانا کہ لوگ آپ کی خود داری کی وجہ سے آپ کو امیر سمجھیں، غصے کو اتنا دبانا کہ لوگ سمجھیں کہ آپ راضی ہیں، اور اپنی تکلیف و پریشانی کو اس حد تک پوشیدہ رکھنا کہ لوگ سمجھیں کہ آپ بڑے عیش و آرام میں ہیں۔‘‘
(مناقب الشافعي للبيهقي : ٢/١٨٨)
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ



