مسلمان کے مسلمان پر حقوق
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“لِلْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ يَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ
وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ وَيَنْصَحُ لَهُ إِذَا غَابَ أَوْ شَهِدَ”.
مسلمان کے مسلمان پر چھ حقوق ہیں:

(1) جب بیمار ہوتو اس کی بیمارپرسی کرے۔
(2) جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو۔
(3) جب دعوت کرے تو قبول کرے۔
(4) جب ملے تو اس سے سلام کرے۔
(5) جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب د ے۔
(6)اور اسکی خیر خواہی کرے چاہےاس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے‘‘۔
[سنن ترمذی: 2737]