سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں:

لوگ قادسیہ کے دن ایک شخص کے پاس سے گزرے جس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کٹ گئے تھے، اور اس کا علاج کیا جارہا تھا اور کہہ رہا تھا: قیامت کے دن انعام یافتہ لوگوں، انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کا ساتھ (نصیب ہوگا) اور یہ کتنے اچھے ساتھی ہیں۔ اس سے کہا گیا: اے اللہ کے بندے! آپ کون ہیں؟ تو کہا: میں انصار کا ایک شخص ہوں۔

(مصنف ابن ابی شیبۃ: 33750)