میں تیری مغفرت کرتا ہوں

نبی ﷺ نے فرمایا:

“اللہ (قیامت کے دن) مومن آدمی کو اپنے نزدیک بلائے گا، اور اس پر اپنا پردہ ڈال کر اسے چھپا لے گا؛ اللہ اس سے فرمائے گا: کیا جھے فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا فلاں گناہ تجھ کو یاد ہے؟ وہ مومن کہے گا: ہاں اسے میرے پروردگار! آخر جب وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلے گا، اور اسے یقین آ جائے گا، کہ اب وہ ہلاک ہو گیا؛ تو اللہ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے گناہوں پر پردہ ڈالا، اور آج بھی میں تیری مغفرت کرتا ہوں!”

(صحیح بخاری: 2441)