نقش و نگار والے کپڑوں میں نماز؟

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیل بوٹوں والی منقش چادر میں نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اس کے نقش و نگار پر آپ کی نظر پڑی، جب آپ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’یہ منقش چادر ابو جہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے اس کی (سادہ) انبجانی چادر لا دو، کیونکہ اس نے ابھی میری نماز سے میری توجہ ہٹا دی تھی‘۔

[صحيح البخاري:5817، صحيح مسلم: 556، واللفظ له]