چاندی پہننے میں کوئی حرج نہیں

“أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ، وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ مِثْلَهُ، فَلَمَّا رَآهُمْ قَدِ اتَّخَذُوهَا رَمَى بِهِ”

چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے اوریہ بھی جائز ہے کہ انگوٹھی میں اپنا نام کندہ کرے اورخطوط ورسائل میں اسےمہر کے طور پر استعمال کرے، اس لیے کہ رسول اللہﷺنےچاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس پر”محمد رسول اللہ”کندہ کیا۔آپﷺ اس کانگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے اورآپ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں اسے زیب تن کرتے تھے۔

(صحیح البخاری:5866، صحیح مسلم:2095)