کسی کی حذف شدہ (deleted) چیزوں کو ریکور کرنا، دیکھنا، سننا بالکل جائز نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ، وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ، أَوْ يَفِرُّونَ مِنْهُ، صُبَّ فِي أُذُنِهِ الآنُكُ يَوْمَ القِيَامَةِ”.

“جس نے کسی قوم کی بات کو سنا، حالانکہ وہ اسکے سننے کو ناپسند کرتے تھے، تو ایسے شخص کے کانوں میں روزِ قیامت سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا”۔

‎ [صحيح البخاري:7042]