ڈوبتے شخص کو بچانا!

غریق(ڈوبتےہوئے شخص)کو بچانا ہر استطاعت رکھنے والے مسلمان پر واجب ہے۔اس کیلیے فرض نماز بھی توڑنی پڑے تو توڑدی جائے۔فقہاءکا اتفاق ہے کہ غریق کو نہ بچانےوالا گناہ گار ہے،اورمالکیہ کہتے ہیں کہ اس کے مال سے غریق دیت ادا کی جائے ۔نیز ڈوب کر مرنے والا صحیح حدیث کے مطابق شہید کے حکم میں ہے۔

(المو سوعتہ الفقھیہ الکو ینیتہ:183/31)