ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“جب اہل جنت جنت میں چلے جائیں گے؛ اور اہل دوزخ دوزخ میں چلے جائیں گے؛ تو موت کو لایا جائے گا اور اسے جنت اور دوزخ کئ درمیان رکھ کر ذبح کردیا جائے گا۔ پھر ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ اے جنت والو! تمہیں اب موت نہیں آئے گی اور اے دوزخ والو! تمہیں بھی اب موت نہیں آئے گی۔ اس بات سے جنتی اور زیادہ خوش ہوجائیں گے؛ اور جہنمی اور زیادہ غمگین ہو جائیں گے”۔

صحیح بخاری: 6548