ایک شخص نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو مخاطب کر کے کہا: ”اے بہترین آدمی، اور بہترین آدمی کے صاحبزادے!“ تو عبداللہ فرمانے لگے: ”میں بہترین آدمی نہیں ہوں، نہ بہترین آدمی کا بیٹا ہوں۔ میں اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ ہوں۔ اچھے عمل پر اللہ سے امید رکھتا ہوں اور برے عمل پر اس سے ڈرتا ہوں۔ بخدا تم لوگ ایک شخص کی تعریف کر کر کے اسے ہلاک کر ڈالتے ہو!“



