حضرت عمرؓ کی زبان پر حق

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان و دل پر حق کو جاری فرما دیا ہے“۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں: کبھی کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں لوگوں نے اپنی رائیں پیش کیں ہوں اور عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے ( راوی خارجہ کو شک ہو گیا ہے ) بھی رائے دی ہو، مگر قرآن اس واقعہ سے متعلق عمرؓ کی اپنی رائے کے موافق نہ اترا ہو ۔ [سنن الترمذي:3682]