دل کی اصلاح کی مسنون دعائیں
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے۔
[سورۃ آل عمران: 08]
وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا
اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لیے کوئی کینہ اور بغض باقی نہ رکھ۔
[سورۃ الحشر: 10]
اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا
اے اللہ! میرے نفس کو تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک کر دے، تو سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا ولی اور مولا ہے۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے اور ایسے دل سے جو خشوع نہ کرے۔
[صحیح مسلم: 6906]
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ
اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔
[سنن الترمذی: 2140]
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا وَلِسَانًا صَادِقًا
اے اللہ! میں تجھ سے صاف دل اور سچی زبان کا سوال کرتا ہوں۔
[سنن النسائی: 1305]
اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا طَهَّرْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ
اے اللہ! میرے دل کو گناہوں سے اس طرح پاک فرما جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا ہے۔
[مسند احمد: 19622]




