فتنے اور علامات قیامت

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“عنقریب ایسے فتنے برپا ہوں گے، جن میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، اور کھڑا ہونے والا ان میں چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا ان میں دوڑنے والے سے بہتر ہوگا، جو دور سے ان کی طرف جھانک کر بھی دیکھے گا، تو وہ ان کو بھی سمیٹ لیں گے۔ اس وقت جس کسی کو کوئی پناہ کی جگہ مل جائے یا بچاؤ کا مقام مل سکے وہ اس میں چلا جائے”۔

(صحیح مسلم : 7247 )