خود کشی حرام ہے
ارشادِ باری تعالی ہے:
{وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} [النساء: 29]
“اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو، بلاشبہ اللہ تعالی تم پر بہت مہربان ہے”۔
خود کشی کی احادیث میں بھی بہت مذمت بیان ہوئی ہے، ایسا شخص قیامت تک اسی طرح عذاب میں مبتلا رہے گا، جس طرح اس نے خود کو قتل کیا۔ اور ایسے شخص پر جنت حرام کردی جاتی ہے۔[بخاری:3276،5442]