بسم الله الرحمن الرحيم
صبح و شام معوذات پڑھنے کی فضیلت
عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَصَابَنَا طَشٌّ وَظُلْمَةٌ فَانْتَظَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ لِيُصَلِّيَ لَنَا فَخَرَجَ فَأَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ قُلْ فَسَكَتُّ قَالَ قُلْ قُلْتُ مَا أَقُولُ قَالَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثًا يَكْفِيكَ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ.
معاذ بن عبد اللہ بن خبیب اپنے والد عبد اللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارش ہو رہی تھی اور اندھیرا بھی تھا، ہم لوگ نماز کے لئے رسول اللہ ﷺ کا انتظار کر رہے تھے، اسی اثناء میں آپ ﷺ باہر تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: کہو! میں خاموش رہا، آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا تو میں نے پوچھا: کیا کہوں؟
• آپ ﷺ نے فرمایا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ (یعنی سورت الفلق اور سورت الناس) صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لیا کرو ہر روز دو مرتبہ تمہاری کفایت ہوگی۔
[مسند احمد:22664] اسنادہ حسن




