صبح و شام کی حفاظت کی دعا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کوتین بار پڑھے؛

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ

اللہ کے نام سے، وہ ذات جس کے نام کے ساتھ زمین میں اور نہ آسمان میں کوئی چیز نقصان پہنچا سکتی ہے، اور وہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے؛

اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچا دے“۔

[سنن الترمذى:3388]