قاری المقری أبو أسيد عبدالرؤف حفظہ اللہ(مدیر التعلیم:کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں پھول نگر ضلع قصور ) کا مختصر تعارف

فضل العالم على العابد كفضل القمر على سائر الكواكب”
ایک عالم دین کی فضیلت عبادت گزار پر اس طرح ہے جس طرح چودویں رات کے چاند کی فضیلت ستاروں پر ہوتی ہے
قاری عبدالروف بن محمد یعقوب یکم مارچ 1984 کو تحصیل منچن آباد ضلع بہاول نگر کے نواحی گاؤں ڈبر شکر گنج میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم
بچپن میں ناظرہ قرآن مجید انہوں نے اپنے خالہ جان سے آغاز کیا اور وہ کہا کرتی تھی کہ جن بچوں نے مجھ سے قرآن مجید اتنی چھوٹی عمر میں کہ ابھی دانت ٹوٹنا شروع نہیں ہوئے تھے اس سے پہلے ناظرہ قرآن مجید مکمل کرلیاان میں ممدوح سرفہرست ہیں۔
اسی طرح ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی پانچویں کلاس میں تھے کہ والد گرامی کا سایہ سر سے اٹھ گیا لیکن انکی یہ خواہش تھی کہ میرا بیٹا دین پڑھے اور حافظ قرآن بنے جسکا وہ اظہار کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے والدہ محترمہ نے ان کو دین کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنے بھائی قاری منیر احمد صاحب جو اس وقت1994 میں جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں تخصص کررہے تھے انکے ساتھ بھجوا دیا وہ ان کو اپنے ساتھ جامعہ محمدیہ لے گئے اور پہلی کلاس میں داخل کروادیا پہلی کلاس کی تکمیل کے بعد وہاں کے ایک استاذ مولانا رضااللہ رؤف صاحب حفظہ اللہ صاحب نے ان کے ماموں کو مشورہ دیا کہ آپ اس کو حفظ کروائیں۔ چنانچہ ممدوح نے وہیں سے اپنے ماموں کے پاس قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کردیا ان کے ماموں جان ہری پور ہزارہ میں منتقل ہوجاتے ہیں اور یہ بھی ان کے ساتھ ہری پور میں چلے جاتے ہیں اور وھاں 10 پارے کرنے کے بعد جامعہ ستاریہ کراچی میں چلے گئے وہاں سے قاری محمد حسین سندھی حفظہ اللہ سے قرآن مجید کو مکمل حفظ کیا
جنھیں 1998 سے لیکر 2023 تک الحمد للہ ھر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت نصیب ھوئی ھے
تجوید وقرأت
1998 میں پاکستان کے معروف ادارہ “جامعہ رحمانیہ لاہور الاسلامیہ” میں تجوید و قرات اور درس نظامی کا آغاز کیا
2003 میں آپ نے تخصص کے لیے پاکستان کا معروف” ادارہ مرکز التربیہ الاسلامیہ گلستان کالونی فیصل آباد” میں داخلہ لیا اور جہابزہ مشائخ کرام سے کسب فیض کیا۔
اسی دوران جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے آخری کلاس کے سالانہ امتحان میں شرکت کی اور سند فراغت حاصل کی اور وفاق المدارس سے الشھادة العالمية کی ڈگری مکمل کی۔
عصری تعلیم میٹرک دوران تعلیم امتیازی نمبروں میں پاس کی اور پھر ایف سے لیکر ایم فل تک کی تعلیم دوران تدریس یہ سلسلہ جاری ہے

مشہور اساتذہ جن سے کسب فیض کیا
(1)شیخ الحدیث حافظ محمد مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ( شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد)
(2) محقق اہل حدیث مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ(علوم اثریہ فیصل آباد )
(3) شیخ الحدیث حافظ محمد شریف صاحب حفظہ(مرکز التربیہ الاسلامیہ فیصل آباد )
(4)فضیلتہ الشیخ قاری المقری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ( رئیس : کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں )
(5) فضیلتہ الشیخ قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ( مدرس: کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں)
(6) فضیلتہ الشیخ عبدالرشید خلیق رحمہ اللہ ( مدرس جامعہ رحمانیہ لاہور )
(7)فضیلتہ الشیخ عبدالرشید راشد رحمہ اللہ(مدرس جامعہ رحمانیہ لاہور)
(8)فضیلتہ الشیخ شفیق مدنی حفظہ اللہ
(مرکز ابن مسعود لاہور )
(9)فضیلتہ الشیخ رمضان سلفی حفظہ اللہ۔ (10)فضیلتہ الشیخ عبدالرزاق ساجد صاحب حفظہ اللہ (خطیب پاکستان )
جامعہ رحمانیہ لاہور میں اعزاز حاصل کیا
جامعہ رحمانیہ میں تین بار پورے جامعہ میں اول پوزیشن حاصل کی اور تیسری کلاس کے امتحانات میں جامعہ کی تاریخ میں یہ پہلے طلب علم تھے جن کو یہ اعزاز ملا کہ انہوں نے 800 نمبروں میں سے پورے 800 نمبر حاصل کیے تھے۔
ہم عصر احباب
(1)فضیلتہ الشيخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ( مدیر: الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ قصور )
(2) فضیلتہ الشیخ شمس الدین حفظہ اللہ(مدیر التعلیم۔مکرم ماڈل ٹاؤن گجرانوالہ)
(3)فضیلتہ الشیخ سمیع اللہ شاہد حفظہ اللہ(مدیر التعلیم: مرکز امام بخاری سرگودھا)
(4)فضیلتہ الشیخ عبدالقیوم حفظہ اللہ(پیغام ٹی وی لاہور )
(5) فضیلتہ الشیخ قاری مصعب مدنی حفظہ اللہ
(6) پروفیسر ڈاکٹر نعیم حفیظ حفظہ اللہ
(7) فضیلتہ الشیخ قاری احمد صدیق حفظہ اللہ
(8)فضیلتہ الشیخ ابراہیم مدنی صاحب حفظہ اللہ
(9)فضیلتہ الشیخ قاری عبد السلام عزیزی حفظہ اللہ
(10) فضیلتہ الشیخ محمد فیاض اثری حفظہ اللہ
تدریسی فرائض
2005 میں مرکز التربیہ الاسلامیہ سے فراغت حاصل کی شیخ الحدیث حافظ محمد شریف حفظہ اللہ نے قاری المقری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ و قاری المقری صہیب احمد محمد میر حفظہ اللہ کے ادارے میں آپ کو بطور مدرس بھجوایا تا حال مصروف عمل ہیں۔
جامعہ میں مصروفیت
2005 سے”کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں” میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں عرصہ 6 سال سے صحیح بخاری کی تدریس کےفرائض ادا کررہے ہیں۔ اسی طرح جامع ترمذی، اصول شاشی، الفوز الکبیر، اصول شاطبیہ، وغیرہ کتب پڑھارہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ جامعہ کے مدیر التعلیم بھی ہیں۔
خطابت
2006 سے تا حال مستقل فضیلتہ الشیخ ابوبکر صدیق حفظہ اللہ(صدر:رسالہ الاعتصام والے) کی جامع مسجد النجم مصری شاہ لاھور میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں۔
اپنے آبائی گاؤں میں بچے اور بچیوں کا ناظرہ حفظ اور تجوید کا ادارہ شروع کیا ھے اسکی نگرانی کررھے ھیں۔
مشہور تلامذہ
(1) فضیلتہ الشیخ قاری شفقت الہی حفظہ اللہ(ریاض )
(2) فضیلتہ الشیخ قاری محمد عابد صاحب(دبئی )
(3)قاری المقری عنائیت اللہ آمین حفظہ اللہ ۔(مدرس :جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
(4) مولانا قاری آصف متولی صاحب (خطیب ومدیر جامعہ عزیزیہ)
(5)فضیلتہ الشیخ عبدالرب صاحب(اسلام آباد)
(6)قاری ابوبکر صدیق صاحب(اقصی مسجد لاھور)
(7) فضیلتہ الشیخ قاری عبدالرشید اسلم حفظہ اللہ
(مدرس: کلیة القرآن الكريم بونگہ بلوچاں)
(8) فضیلتہ الشیخ قاری ایوب عزیزی حفظہ اللہ
(مدیر ریاض الجنہ)
9)(قاری عویمر ابراھیم بن قاری ابراھیم میر محمدی حفظہ اللہ
(10) محترم قاری حمزہ اشرف حفظہ اللہ
(متعلم جامعہ الامام ریاض
(11) فضیلتہ الشیخ قاری حسن شفیق صاحب
(متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ)
(12)قاری وسیم ساجد حفظہ اللہ
( مسجدومدرسہ عبدالرحمن بن عوف بھاولنگر)
تصنیفی کام
●حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ کی کتاب “الاصلاح ” جو تین جلدوں پر مشتمل ہے اس کے پہلے حصے پر کام کیا ہے جو مرکز التربیہ الاسلامیہ فیصل آباد نے طبع کی ہے۔
●مسند احمد جو 50 جلدوں پر مشتمل ہے دارالسلام نےاس کا اختصار کیا ہے اس میں سے “مسند عبداللہ بن مسعود رضی اللہ ” 5 جلدوں پرکام کیا ھے جو مطبوع ھے
● اثر القراءات القرانیہ فی العلوم الشرعیہ والعربیہ ۔۔
کتاب لکھی جو۔(عالمیہ سال دوم میں وفاق المدارس السلفیہ کےعلوم القرآن کے نصاب میں شامل ہے
ابھی کچھ تصنیفی کام جاری و ساری ہے
●اللہ تعالی نے ممدوح کو بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے جس میں” حسن خطابت” جس سے لوگوں کے قلوب واذھان کو قران مجید کی روشنی سے منور کرتے ہیں
اور طلباء سے خصوصی محبت اور شفقت فرماتے ہیں اور انکی تعلیم کے ساتھ تربیتی امور کے لئے کوشاں رھتے ھیں اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی مختلف نوعیت کا کام کر رہے ہیں اللہ تعالی شیخ محترم کی جہود طیبہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں:مولانا احمد صدیق حفظہ اللہ

●ناشر: حافظ امجد ربانی
●متعلم:جامعہ سلفیہ فیصل آباد