فضیلتہ الشیخ محمد احمد صدیق حفظہ اللہ (شیخ الحديث : بونگہ بلوچاں ضلع قصور) کامختصر تعارف

اَلْعُلْمَاءُ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ”
علماء، انبیاء کرام علیہم السلام کے وارث ہیں
أبوعثمان محمد احمد صدیق بن محمد صدیق
22 جون 1981ء کوحویلی لکھا (ضلع اوکاڑہ) میں ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے، اسی فضا میں نشوونماپائی اور اسی ماحول میں شعور کی منزل کو پہنچے۔
ابتدائی تعلیم
تحصیل علم کا آغاز اپنے والد گرامی حاجی محمد صدیق حفظہ اللہ سے کیا پھر عام بچوں کی طرح انہوں نے بھی گھر کے قریب جامع مسجد الصحابہ “چرامانیکا حویلی لکھا”حافظ محمد حنیف صاحب اور حافظ محمد رفیق صاحب رحمہ اللہ سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا، اور ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی جاری رکھی” پرائمری”
گاؤں چرامانیکاحویلی لکھا ضلع اوکاڑہ سے
کی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حویلی لکھا اوکاڑہ سے مڈل کیا
حفظ قرآن
حفظ قرآن پاکستان کے معروف ادارہ “جامعہ رحمانیہ لاہور” میں قاری محمد اشرف صاحب رحمہ اللہ سے کیا ۔
منزل کی پختگی کے لیے ایک سال قاری محمد رفیق صاحب بنگلہ دیشی کے پاس پڑھا ۔
مزید حصول علم
1995ء میں جامعہ لاہور الاسلامیہ المعروف “جامعہ رحمانیہ” لاہور میں شعبہ کتب كلبة القرآن میں داخلہ لیا ۔
جن مشائخ کرام سے اخذ فیض کیا
(1)الشیخ المحدث حافظ ثناءاللہ المدنی صاحب رحمہ اللہ۔
(2)القاری المقری محمد ابراھیم میر محمدی صاحب حفظہ اللہ( مدرس بونگہ بلوچاں)
(3)الشیخ ھدایت اللہ صاحب حفظہ اللہ لاہور۔
(4)الشيخ محمد رمضان سلفی صاحب حفظہ اللہ
(سابق شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ)
(5)الشیخ محمد شفیق مدنی صاحب حفظہ اللہ
(مدیر مرکز ابن مسعود لاہور)
(6) الشیخ قاری عبد الحلیم صاحب حفظہ اللہ
(حال مقیم ریاض سعودی عرب)
(8) ) الشيخ عبدالسلام فتح پوری صاحب رحمہ اللہ
(9)) الشيخ زید احمد صاحب حفظہ اللہ
(مدرس جامعہ رحمانیہ)
(10) الشیخ عبدالرشید راشد صاحب رحمہ اللہ
(11) الشیخ رحمت اللہ صاحب رحمہ اللہ
(12) الشیخ رانا طاہر صاحب حفظہ اللہ لاہور۔
(13) الشیخ اقبال نوید صاحب حفظہ اللہ لاہور۔
(14) الشيخ عبدالرشید خلیق صاحب رحمہ اللہ۔
(15)الشیخ قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ( مرکز بونگہ بلوچاں )
(16) الشیخ ڈاکٹر انس مدنی صاحب حفظہ اللہ
(مدیر مرکز بیت النور لاہور)
(17) الشیخ حمزہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
(مدیر بیت العتیق لاہور)
جامعہ رحمانیہ میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ تجوید و قرآت سبعہ میں قرآن مکمل کیا اور وہیں پہ اعلی نمبروں میں میٹرک کا امتحان پاس کیا،
2002ء میں دوران تدریس ممدوح کا جامعہ اسلامیہ ( مدینہ یونیورسٹی ) میں داخلہ ہوا ، وہاں ایف اے کرنے کے بعد كلية الحديث الشريف سے فارغ التحصیل ہوئے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام تر اسباق کو تحریرا مذکرات کی شکل میں انتہائی عمدہ لکھائی میں محفوظ کیا جو مکتبات میں آج بھی میسر ہیں ۔ وللہ الحمد
مدینہ یونیورسٹی کے مشہور اساتذہ کرام
(1) فضیلتہ الشیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ تعالیٰ
(2) الشیخ عبد الرزاق البدر حفظہ اللہ تعالیٰ
(3) فضیلتہ الشیخ صالح سندى حفظہ اللہ
(4) فضیلتہ الشیخ إبراهيم نور سيف حفظہ اللہ۔
(5) فضیلتہ الشيخ عبد الباري بن حماد ألنصاري حفظہ اللہ۔
(6)فضیلتہ الشیخ سعود الجربوعی رحمہ اللہ
(7)فضیلتہ الشیخ ابراہیم الرحیلی حفظہ اللہ۔
(8) فضیلتہ الشیخ عمرکمال حفظہ اللہ مؤذن مسجد نبوی
(9) فضیلتہ الشیخ ایاد الشکری حفظہ اللہ مؤذن مسجد نبوی
(10) فضیلتہ الشیخ صالح الثنیان حفظہ اللہ۔
(11) فضیلتہ الشیخ عبد القیوم السحیبانی حفظہ اللہ
(12) فضیلتہ الشیخ علی التویجری حفظہ اللہ۔
(13) فضیلتہ الشیخ عمر الحسینی حفظہ اللہ
(14) فضیلتہ الشیخ سعد القحطانی حفظہ اللہ۔
(15) فضیلتہ الشیخ عبداللہ بخآری حفظہ اللہ
مشہور رفقاء
(1)فضیلتہ الشیخ الدکتور عتیق الرحمن حفظہ اللہ (شیخ الحدیث :جامعہ سلفیہ فیصل آباد)
(2)فضیلتہ الشیخ الدکتور عبدالباسط فہیم حفظہ اللہ (مدرس: جامعہ سلفیہ اسلام آباد)
(3) فضیلتہ الشیخ حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ (آف گوجرانوالہ)
(4) قاری المقری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ (مدیر: المھد العالی لاہور)
(5)فضیلتہ الشیخ حافظ محمد عبداللہ مدنی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد)
(6) فضیلتہ الشیخ عبد العزیز بٹ حفظہ اللہ(مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
(7) فضیلتہ الشیخ عثمان یوسف بن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب لاہور۔
(8)فضیلتہ الشیخ محمد ابراہیم کیلانی صاحب چاندی کوٹ
(9) فضیلتہ الشیخ سیف اللہ فیضی صاحب اوکاڑہ۔
(10) فضیلتہ الشیخ رضوان رفیق رحمہ اللہ تعالی
(11) فضیلتہ الشیخ شفقت الرحمان مغل صاحب
(12)فضيلة الشيخ قارى محمد ابراهيم المدني حفظه الله میر محمدی۔
(13)فضيلة الشيخ عبدالله أسد حفظه الله قصور
(14)فضيلة الشيخ قاري عبدالرؤف حفظه الله بہاولنگر۔
(15)فصيلة الشيخ قاري طاهر المدنى حفظه الله ساہیوال
(16) فضیلتہ الشیخ محمد اسماعیل صاحب میرمحمدی۔

2009ء میں جامعہ الاسلامیہ مدینہ یونیورسٹی سے فراغت پائی اسی سال تجوید وقرأت کے معروف”ادارہ کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں پھول نگر ضلع قصور” میں تقرری ہوئی ۔
●جامعہ میں مصروفیت ●
2009 سے اب تک ادارے میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس میں صحیح البخاری، جامع الترمذی ، فقہ واصول فقہ ، التخریج ، مناھج البحث والبحث العلمی اوراصول حدیث کی تدریس کے ساتھ ساتھ
“وکیل قسم التخصص و الافتاء” کی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں اور”رکن مجلس حمایت الاسلام” بھی ہیں
” کلیۃ القرآن الکریم والتربية الاسلامیہ بونگہ بلوچاں” میں” شیخ الحدیث” کے درجہ پر فائز ہیں، موصوف جہاں مختلف میدانوں میں انتہائی محنت سے کام کرتے ہیں وہاں طلباء کے ساتھ ان کا برتاؤ انتہائی محبت والا اور ناصحانہ ہے، طلبہ کو تدریسی کتب کے ساتھ ساتھ فن تحریر اور فن تقریر کے لیے تیار کرنے میں مصروف عمل رہتےہیں اور طلباء کی تعلیم و تربیت کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں، بارعب شخصیت ہیں۔
خطابت
موصوف میں دعوت وتبلیغ کا بے پناہ جذبہ پایاجاتاہے، خالق حقیقی نے بہت ساری خوبیوں سے نوازا ہے 2009ء سے تاحال جامع مسجد القدس حویلی لکھا اور اب ساتھ جامع مسجد محمدی کیر کلاں ٹاؤن شپ لاہور میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے
ہیں اور ساتھ ساتھ دینی پروگراموں میں دروس کے لیے محو سفر بھی رہتے ہیں۔
تصنیفی کام
اللہ تعالی نے ممدوح کو قوی حافظہ، عمدہ طریق استدلال اور خوبصورت تحریری قوت سے نوازا ہے، عربی، اردو، اور پنجابی، تینوں زبانوں پر آپ کو عبور ہے اور اہل زبان کی طرح نہایت موثر انداز میں تینوں زبانوں میں مافی الضمیر کا اظہار کرسکتے ہیں۔
شیخ محترم کی تصنیف کردہ چند کتب
(1) شرح المحرر فی الحدیث ( عربی )
(2) القواعد الحديثية في الرسالة ( عربی )
(3) تفسیر سورة النور والحجرات ( عربى)
(4) تلخيص مادة رواة الحديث ( عربى )
(5) مکانة السنة ( عربی )
(6) تدوین السنہ (عربی )
(7) مصطلح الحدیث (عربی )
(8) کتب الجرح والتعدیل (عربی ) وغیرھا
○تراجم ○
(9)سننن القراء ومناھج المجودین عبد الفتاح القاری۔
(10)الوجیز فی حکم کتاب العزیز محمد بن سیدی محمد۔
(11)المرشد الأمین للراغبين في حفظ القرأن الكريم (جاری )
(12)التحذیر من التکلف عبدالمحسن القاسم۔
(13)فضائل صحابہ امام نسائی۔
(14)رياض الصالحين ( نامكمل )
شیخ محترم کی ایک نصیحت
قَالَ : كُنْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا ، أَوْ مُحِبًّا أَوْ مُتَّبِعًا ، وَلَا تَكُنِ الْخَامِسَ فَتَهْلِكَ۔
ترجمہ: عالم بنو یا طالبعلم بنو یا ان سے محبت کرنے والے بنو یا ان کی اتباع کرنے والے بنو، اور پانچویں نہ بننا، ورنہ ہلاک ہوجاؤ گے۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی جہود طیبہ کو اپنی بارگاہ الہی میں شرف قبولیت نوازے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:مولاناعبدالقیوم فرُّخ حفظہ اللہ

●ناشر: حافظ امجد ربانی
●متعلم :جامعہ سلفیہ فیصل آباد