سوال (1002)

رمضان کو فضیلت کے حوالے سے عشروں میں تقسیم کرنے کی کیا حیثیت ہے ؟

جواب

جس روایت کی بنیاد پر یہ تقسیم کی جاتی ہے وہ سندا ضعیف ہے ، لیکن عقلی طور پر بھی یہ عجیب سی بات ہے کہ آپ نے اللہ کی رحمت ، مغفرت اور جہنم سے نجات کو محدود کردیا ہے ، بلکہ صحیح روایات سے پتا چلتا ہے کہ رحمت اور مغفرت پورے مہینے کے لیے ہیں ، اور جہنم سے آزادی ہر رات ہے ، لہذا یہ روایت سنداً ہی ضعیف ہے ، توجیہات بیان کرنا بیکار ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

ابن أبي الدنيا في فضائل رمضان، والخطيب البغدادي في موضح أوهام الجمع والتفريق، وابن عساكر في تاريخ دمشق، والعقيلي في الضعفاء الكبير من حديث أبي هريرة بلفظ: أول شهر رمضان رحمة، وأوسطه مغفرة، وآخره عتق من النار.
وضعفه الشيخ الألباني في ضعيف الجامع، وقال عنه في السلسة الضعيفة: منكر.
والله أعلم.

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ