سوال 7507
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سر ڈھانپنے اور خصوصاً نماز میں ڈھانپنے کی کیا حیثیت ہے؟ اور کیا عام طور پر پہنے جانے والی ٹوپی کے علاوہ peacap وغیرہ بھی شامل ہیں اس میں؟
جواب
و عليكم السلام و رحمة الله و بركاته
مرد کا سر عام حالات میں ڈھانپنا اس کی شان و شوکت کو بڑھاتا ہے ۔
جب عام طور پر سر پر ٹوپی، رومال، پگڑی ہوگی تو نماز میں بالاولی ہوگی۔
صرف نماز میں سر پر ٹوپی وغیرہ رکھنا اور بعد میں اتار دینا محض ایک برصغیر کا رواج ہے ۔
نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم عام طور پر بھی سر مبارک ڈھانپ کر رکھتے تھے اس لئے اس کا اہتمام کرنا بہت اچھا کام ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




