سوال (1533)

سیمنٹ کی بنی ہوئی دیوار سے تیمم ہو جائے گا ؟ مطلب پکی ہوئی اینٹوں کی دیوار جو سیمنٹ سے بنی ہو ؟

جواب

“صعید طیب” یعنی پاک کچی مٹی سے تیمم کیا جا سکتا ہے ، پکی اینٹ اور سیمنٹ وغیرہ پر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سائل: سیمنٹ کی دیوار کے ساتھ تیمم کر سکتے ہیں؟
جواب: اگر اس پر غبار ہے تو پھر ٹھیک ہے تیمم ہو جائے گا۔ اگر غبار نہیں ہے تو پھر تیمم نہیں ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ