سوال (857)

اگر ساڑھے تین تولہ ہو اور اتنے پیسے جو ایک لاکھ سے کم ہو تو کیا ان دونوں کو ملا کر چاندی کے نصاب سے زکوة دی جا سکتی ہے؟

جواب

سونا ایک الگ جنس ہے ، دور حاضر میں کرنسی کے پیچھے کچھ نہیں ہے ، اس لیے اس کو الگ جنس قرار دیتے ہیں ، بعض کہتے ہیں کہ اسی طرح ہے جیسے پہلے تھا ، یعنی سونا اس کے پیچھے ہوتا ہے ، جو اس کے پیچھے سونے کے قائل ہیں وہ اس کو سونے کے ساتھ ملا دیتے ہیں ،جو کہتے ہیں کہ کرنسی کے پیچھے سونا نہیں وہ وہ اس کو الگ رکھتے ہیں ، صحیح بات یہ ہے کہ سونے کو الگ رکھا جائے ، باقی چاندی کو ملادیا جائے تو میرے نزدیک بہتر ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

صحیح بات یہ ہے کہ مختلف اجناس کو زکات کے لئے جمع نہیں کیا جائے گا اسی لئے نبی علیہ السلام نے ہر جنس کا الگ نصاب مقرر کیا لہذا ہر الگ نصاب والی جنس جب تک نصاب کو نہیں پہنچے گی اس پر زکات واجب نہیں ہو گی… واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ