سوال (939)

ایک شخص کا بچہ انتہائی بیمار ہے ، کافی عرصے سے ایڈمیٹ ہے ، وہ مصنوعی سانس پر ہے ، بیماری اس اسٹیج پر پہنچ گئی ہے کہ ڈاکٹروں کے بقول دس سال سے کوئی مریض اس اسٹیج سے بچ نہیں پایا ہے ، دوسرا جتنا بھی اس کو دوائیں دیں گے اس کا جسم گلنا اور بدبو پھیلانا شروع ہو جائے گا ، کیا ایسے مریض کی سانس اکھیڑ سکتے ہیں تاکہ فوت ہو جائے ؟ اہل علم رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

دیکھیں وینٹیلیٹر پر جو ہوتا ہے وہ مصنوعی سانس پر ہوتا ہے ، یہ تو اچھا ہےکہ ڈاکٹر ان کو مل گیا ہے ، یہ تو ڈاکٹر کو پتا ہوتا ہے کہ یہ مصنوعی سانس پر چل رہا ہے ، اس کا اپنا سانس کوئی نہیں ہے ، اگر جسم خراب ہو رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ یہ بچہ دنیا سے جا چکا ہے ، لہذا اس مشین کو ہٹانا چاہیے ، معاملہ اللہ کے سپرد کرنا چاہیے ، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں ، بس یہ اللہ کا نظام ہے ، اللہ کی تقدیر انسان کو تکلیف دیتی ہے ، اس پر صبر کرنا چاہیے ، لہذا اس کو راحت پہنچائی جائے ، اللہ کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ