سوال (903)

وتر کی دعااور اس میں ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا؟

جواب

قنوت وتر کی دعا لازمی نہیں ہے وتر اس کے بغیر ہوجاتا ہے ، البتہ دعا پڑھی جا سکتی ہے ، دعا پڑھنا بہتر ہے ، کیونکہ اس کا استحباب ہے ، اس کی دو صورتیں ہیں ایک یہ ہے کہ ثنا ، سورہ فاتحہ اور قرأت کے بعد آپ کھڑے کھڑے دعا قنوت پڑھتے ہیں ، یا پھر رکوع کے بعد اگر چاہیں تو ہاتھ اٹھائیں ، اگر چاہیں تو بغیر ہاتھ اٹھائے دعا قنوت پڑھیں ، ہاتھ اٹھانے کی کوئی مرفوع روایت تو نہیں ہے ، بہرحال آثار ہیں ، یا پھر قنوت نازلہ پہ قیاس ہے ، لہذا جواز ہر صورت میں موجود ہے ، بے جا سختی نہیں کرنی چاہیے ، اولی یہ ہے کہ بغیر ہاتھ اٹھائے دعا ہو ، جواز یہ ہے کہ ہاتھ اٹھائے جاسکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ