●فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ کا مختصرسا تعارف●

حاظ صاحب معروف عالم دین اور واعظ مولانا محمد یحیی شرقپوری رحمہ اللہ کے فرزندار جمند ہیں اور ان کا باقی خاندان بھی علمی و دینی طور پر مسلک سلف کا حامل ہے ۔ حافظ صاحب 1383 ھ بمطابق
1953م میں ضلع خانیوال کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں پر ان کے ننھیال آباد تھے ، اور بعد میں ان کے والد محترم نے شرقپورکو اپنا مستقل مستقر بنالیا ، اور تبلیغ کی خاطر یہی کے ہو کر رہ گئے ۔ ابتدائی تعلیم و تربیت کے مراحل اپنے والد گرامی قدر سے طے کیے اور ان کی تعلیم و تربیت میں ان کے چچا بھی شریک رہے۔ 1972م میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ اس کے بعد جامعہ اسلامیہ گوجر انوالہ میں شیخ ابو البرکات و غیرہ اساتذہ سے نقلی و عقلی علوم میں کسب فیض کیا۔ یہاں سے فراغت کے بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں آخری دو سال تعلیم مکمل کی ۔ جہاں پر ان کے شیوخ میں حافظ عبدالله بڈھیمالوی رحمہ اللہ اور شیخ ثناءاللہ مدنی رحمہ اللہ جیسی شخصیات تھیں۔ اس کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور کلیة الشریہ سے ممتازحیثیت سے فراغت پائی۔ جہاں انہیں شیخ محمد امین شنقیطی جسے متجر عالم اور مفسر قرآن سے استفادہ کا موقع ملا اور اسی طرح شیخ عبد المحسن العباد وغیرہ سے شرف
تلمذ حاصل ہوا۔
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فراغت کے بعد عرصہ چھ سال تک جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں
تدریس کے فرائض سرانجام دیئے اور مدیر التعلیم کے عہدہ پر فائز رہے ۔ اس کے بعد دس سال تک جامعہ ابی بکر کراچی میں مدرس اور عمید (Dean) کلیہ الشریعہ رہے۔ اور پھر 1991م سے دوبارہ جامعہ سلفیہ میں شیخ التفسیر اور نائب شیخ الحدیث کے منصب پر فائز ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکز التربیہ الاسلامیہ میں عربی التعلیم اور استاذ التفسیر بھی تھے اور اب بھی ہیں ۔ تعلیم اور دعوت کے میدان میں انہوں نے نہایت قابل قدر مساعی جمیلہ انجام دی ہیں ۔ اللہ تعالی نے ان کو اسلوب بیان ، جوہر خطابت اور حکمت وبصیرت سےحظ وافر عطا فرمایا ہے۔ حافظ محمد یحیی عزیز رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ان کو ادارۃ الاصلاح پاکستان کا امیر مقرر کیا گیا۔ اسی طرح آپ التربیہ انٹرنیشنل ٹرسٹ” کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں ۔ اللہ تعالی ان کی علمی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں ایمان اور صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر سے نوازے تا کہ لوگ ان کے وعظ ونصیحت اور تو جیہات سے اپنے دامن بھرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفسر قرآن نجیب اللہ طارق صاحب حفظہ اللہ

ناشر: حافظ امجد ربانی
متعلم: جامعہ سلفیہ فیصل