سوال 7612

اے آئی سے بنائی گئی تصاویر یا اپنی تصویر دے کر ویڈیو تیار کروانا کیسا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذی روح کی تصویر بنانا یا بنوانا، چاہے وہ مشین کے ذریعے بنائی جائے یا بنوائی جائے، اس کے بارے میں احتیاط ضروری ہے۔ اسی طرح بے مقصد ویڈیوز بنانا بھی مناسب نہیں۔
جہاں دین کا کوئی فائدہ ہو، وہاں بقدر ضرورت گنجائش دی گئی ہے۔ لیکن محض فیشن کے طور پر یہ رواج بن جائے کہ ہر بندہ اپنے چینل اپنی تصویر پر لگ جائے، اپنی سیلفی لگائے، یا اسے عام معمول بنا لیا جائے، تو ذی روح کی تصویر کو اس طرح رواج دینا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ