سوال 7613
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے کہ ایک شخص نے تین پیپر لیے ہیں اور ان تینوں پر طلاق لکھی ہے اور تاریخ الگ الگ مہینے کی لکھی ہے لیکن تینوں پیپر ایک ہی وقت میں اپنی بیوی کو دیے ہیں تو کیا یہ تینوں طلاقیں شمار ہوں گی یا ایک ہی شمار ہوگی؟
جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ تینوں طلاق نامے ایک ہی مجلس میں لکھے گئے ہیں اور بیوی کو بھی ایک ہی وقت میں دیے گئے ہیں، البتہ ان پر الگ الگ مہینوں کی تاریخیں درج ہیں۔ تو اس صورت میں ایک ہی طلاق واقع ہوئی ہے۔
ایک ہی وقت میں تینوں کاغذات دے دینے سے تین طلاقیں واقع نہیں ہوں گی، کیونکہ دوسرے کاغذ میں جو دوسری تاریخ درج ہے، جب تک وہ تاریخ نہیں آئے گی، دوسری طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اسی طرح تیسری طلاق بھی اپنی درج شدہ تاریخ پر ہی واقع ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




